6 فروری 2013 - 20:30

عراق کے شہر التاجی میں آج صبح بم دھماکے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ابنا: مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے خبر دی ہے کہ عراق کے دارالحکومت کے قریب التاجی نامی علاقے میں آج صبح چیک پوسٹ پر ایک خود کش بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ التاجی بغداد کے شمال میں 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ گذشتہ روز عراق میں ہی ایک اور خود کش بم دھماکے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

.......

/169